اسرائیل میں باحجاب ڈاکٹر کو نوکری نہ دینے والے اسپتال پر جرمانہ عائد

605

اسرائیل کی ایک عدالت نے باحجاب خاتون ڈاکٹر کو نوکری نہ دینے پر اسپتال پر جرمانہ عائد کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک باحجاب خاتون ڈینٹسٹ  کو مقامی اسپتال کی جانب سے حجاب لگانے کی پاداش میں بھرتی نہ کرنے پر 11 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

تل ابیب ریجنل لیبر کورٹ کے فیصلے کے مطابق کلینک انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کی خدمات سے انکار کرنا غیر قانونی اور متعصبانہ رویہ ہے۔

متاثرہ خاتون نے حجاب کی بنیاد پر نوکری نہ ملنے پر متعلقہ اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ بطور ثبوت پیش کی، آڈیو ریکارنڈگ میں میں سناگیا کہ ان کا تاثر اچھا ہے مگر باحجاب ڈاکٹر سے مریض چیک اپ نہیں کروائیں گے۔