بھارت میں مسلمانوں کے لیے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع

316

بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے 19 لاکھ مسلمانوں کے لیے 10 حراستی کیمپوں کی تعمیر کا عمل شروع کردیا ہے۔

اس امر کا انکشاف برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار آسام میں بڑے پیمانے پر حراستی کیمپوں کی تعمیر کر رہی ہے جس میں غیر قانونی قرار دیے گئے مسلمانوں کو منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کو شہریت ثابت کرنے کے لیے 120 دن کی مہلت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آسام میں مصدقہ شہریوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے مطابق کئی دہائیوں سے آسام میں مقیم تقریباً 20 لاکھ افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دے دیا گیا تھا۔جاری کردہ فہرست میں 19 لاکھ سے زائد افراد کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی خیال رہے کہ آسام میں مقیم افراد میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔