“عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے متفق نہیں”

425

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات پر کئی ملکوں نےثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے جب کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اور پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جب کہ وزیرخارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں، مگر عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف سے اتفاق نہیں کررہی ۔