وفاق کا کراچی پر کنٹرول، بلاول بھٹو نے طبلِ جنگ بجا دیا

2000

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے، پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دےگی کہ اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اب اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،اس حکومت کو بے نقاب کریں گے پیپلز پارٹی کٹھ پتلی اور غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سندھ میں آکرکہتےہیں کہ وفاق اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے دیوالیہ ہورہا ہے، ہم الیکشن سےپہلےہی پی ٹی آئی،جی ڈی اے اور ایم کیوایم کےپلان جانتےتھے۔