کانگو:ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک

363

وسطی افریقی ملک کانگو میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کو حادثہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں رات تین بجے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین کو حادثہ پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کا اظہار کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہےکیونکہ ابھی لوگ ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔