پی ٹی آئی نے مہنگائی و بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، قمرزمان کائرہ

116

سمبڑیال( آن لائن )پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی تاریخ گواہ ہے اُسے تاریخ نے ختم کردیا پیپلزپارٹی کوہمیشہ جمہوریت کے تحفظ کی سزا ملی ہے۔ موجودہ حکومت غریب مکائو پالیسی پر
کام کررہی ہے اورایک سال کے عرصہ میں 10لاکھ افرادکو بے روزگارکردیا گیا ہے ،مہنگائی سے لوگ عاجز آچکے ہیں ،اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہاتھوں میں ڈگریاں لیے پھر رہے ہیں کروڑوں نوکریاں کہاں ہیں ملکی اسٹاک مارکیٹ، زراعت، صنعتیں بند ہورہی ہیں ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے بھارت نے وہ کام کیا ہے جو وہ 72سالوں میں نہیں کرپایا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی جنرل سیکرٹری خان شہباز خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سٹی جنرل سیکرٹری سمبڑیال چودھری کاشف گجر سمیت دیگر سے کیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خود مختاری اورکشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے کے لیے بنایا جانے والا آرٹیکل 370ایک کاغذ کے ٹکرے کے علاوہ کچھ نہیں ہے کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے بھارت نے حیثیت تبدیل کر کے دنیا میں اپنی جگ ہنسائی کروائی ہے۔
قمر زمان کائرہ