کابل : امریکی سفارت خانے اور افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملے

91

کابل(آن لائن +اے پی پی)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 30طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاالدین میں خفیہ معلومات کی بنیاد پرسیکورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے
میں 30طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،حملے میں طالبان کی جانب سے ہائی جیک کی گئی3 فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔علاوہ ازیںافغان دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح امریکی سفارت خانے اور افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ فرانسیسی و امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا جو صرف عمارت کی دیوار سے ٹکرایا جبکہ دوسرے راکٹ حملے میں کابل میں موجود امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی جب کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے سے سفارت خانے کے عملے کا کوئی رکن ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔
کابل