سکھر، اینٹی کرپشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول ریجنل آفس پر چھاپا، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

90

سکھر (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن سکھر کا سندھ بلڈنگ کنٹرول ریجنل آفس پر چھاپا، 2016ء سے 2019ء کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، سرکل آفیسر مقصود سومرو اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں چھاپا مارا گیا، سرکل آفیسر کے مطابق سال 2016ء سے لے کر 2019ء کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے، غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ رشوت لے کر سرکاری زمین پر بھی کمرشل و رہائشی پلازہ کی اجازت دی گئی، ریکارڈ کی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔