ٹنڈوالہٰیار، ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے گھر میں چوری کی واردات

126

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) نوسر باز خواتین دن دہاڑے دارالعلوم ہائی اسکول ٹنڈوالہٰیار کے ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز آرائیں کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو نشہ آوار چیز سونگھا کر 12 لاکھ سے زائد کا سامان لو ٹ کر فرار ہوگئیں۔ تھانہ سیکشن اے پر واردات کا مقدمہ درج۔ پولیس نے خواتین کی گر فتاری کے لیے تعاقب شروع کردیا۔ شہباز کالونی میں رہائش پذیر دارالعلوم ہائی اسکول ٹنڈوالہٰیار کے ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز آرائیں کے گھر میں ایک مرد سمیت دو خواتین نے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو پانی پلانے کے لیے کہا، مرد موٹر سائیکل پر باہر کھڑا خواتین کا انتظار کر نے لگا، اس دوران دوخواتین نے اہلخانہ کو نشہ آوار چیز سونگھا کر گھر میں موجود زیوارت، نقد رقم اور پرائز بونڈ لے کر موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگئیں۔ اس موقعے پر ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز آرائیں نے رابط کر نے پر بتایا کہ میں اسکول میں تھا اور خواتین میرے گھر میں داخل ہو کر دس تولہ سونا، دولاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے کے پرائز بونڈ لیکر فرار ہوگئیں۔ مذکورہ واقعے کی این سی تھانہ سیکشن اے پر داخل کر ادی ہے حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے سامان واپس کروایا جائے۔ دوسری جانب ایس ایچ او افضل مگسی نے بتایا کہ کارروائی شروع کردی ہے، جلد ملزمان گر فت میں ہوں گے۔