حیدر آباد، زائد قیمت وصول کرنے والی دودھ کی دکان پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپا اور جرمانہ

156

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں دودھ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ناگوری ملک شاپ پر چھاپا مارکر ستر ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب کو سوشل میڈیا سے شکایت ملی کہ ناگوری ملک شاپ لیاقت کالونی پر دودھ 92کے بجایے 125روپے فی کلو فروخت کیاجارہاہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور دکان کی تلاشی لی تو اس میں پچاس کلو دودھ موجود تھا جبکہ ملک شاپ کا عملہ دودھ ختم ہونے کا کہ رہا تھا اے سی نے فوری طور پر70ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا اور دوبارہ اچانک دورہ کرنے کا کہا اگر دوبارہ شکایت ملی تو ملک شاپ کو سیل کردیاجائے گا۔