بدین، ٹنڈو غلام علی میں ایشیا کی سب سے بڑی گدھا منڈی سج گئی

221

بدین (نمائندہ جسارت) بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ایشیا کی سب سے بڑی گدھا منڈی سج گئی، راکٹ، طوفان، کلاشنکوف، میزائل اور ایف سولہ نامی گدھوں کے چرچے، خوبصورت اور پرکشش مادھوری، ریشمہ، کرشمالا، شرمیلہ، نفیسہ اور نازو نامی گدھیوں کی دبنگ انٹری ملک بھر سے لائے گئے اعلیٰ نسل کے گدھوں اور خچروں کی منڈی میں خرید وفروخت جاری، مالکان کی جانب سے گدھوں، خچروں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان کو دولہا اور دلہن کی طرح سجا کر منڈی لایا گیا اور ریس لگا کر مقابلے بھی کرائے گے۔