وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

86

اسلام آباد (آن لا ئن ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کریگی۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی کا بینہ کا اجلا س وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہو گا ، اجلا س میں 13نکا تی ایجنڈے پر غو ر کیا جا ئے گا اور کشمیر کی مو  جو دہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ
مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان پر حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔وفاقی کابینہ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی،رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 ء کی کابینہ سے منظوری کا امکان ہے، وفاقی کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی بھی منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس