بانی پاکستان کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

81

اسلام آباد( آن لائن )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی بابائے قوم کے یوم وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔وہ 1893میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے 1896 میں وکالت کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آئے۔محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذہنی تعمیرنومیں روشنی کا مینار بنے رہے۔انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اعلی معیار اور دیانت سے کِیا اور اپنے لیے ایک ایسا لائحہ عمل وضع کیا جو ہمیشہ جامع اور مکمل رہا۔آپ کا انتقال پاکستان کے آزاد ہونے کے ایک سال بعد 11ستمبر 1948ء کو ہوا۔
بانی پاکستان /برسی