کراچی کے مسائل سے متعلق کمیٹی کا وزیر اعظم کو جلد ڈرافٹ بھیجنے کا فیصلہ

37

کراچی( نمائندہ جسارت)کراچی کے مسائل سے متعلق وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات۔ملاقات میں کمیٹی سربراہ بیرسٹر فروغ نسیم اور ارکان علی زیدی، فردوس شمیم نقوی ،خرم شیر زمان
اور دیگرشامل تھے۔ کمیٹی نے گورنر سندھ سے کراچی کے مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مسائل کس طرح حل ہوسکتے ہیں سے متعلق وزیر اعظم کو جلد ایک ڈرافٹ بنا کر بھیجا جائے گا۔ فروغ نسیم نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ارکان اپنی اپنی تجاویز دیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ شہر ماضی میں جس طرح چلایا گیا اب ویسے نہیں چل سکتا۔
کراچی مسائل