کربلا میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

124

بغداد( آن لائن ) عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کربلا میں ایک گزر
گاہ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، زائرین کی بڑی تعداد گزر گاہ پر موجود تھی جو زیادہ وزن کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے واقعے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 70 سے زاید افراد زخمی بھی ہیں ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیںپاکستانی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، جبکہ کربلا میں پاکستانی قونصل خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
کربلا /بھگدڑ