پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

336

لاڑکانہ ( آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پی ایس11میں ضمنی انتخاب کی پولنگ17اکتوبر کوہوگی اورکاغذات نامزدگی 13 سے15ستمبرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی کے لیے19 ستمبر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی28ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔امیدواروں کی حتمی فہرست 15اکتوبر کوآویزاں کی جائیگی۔واضح رہے کہ پی ایس11لاڑکانہ 2 کی نشست جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی کے ڈی نوٹیفائی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔
لاڑکانہ ضمنی الیکشن