ایشنز سیریزکا 5واں اورآخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

119

اوول(جسارت نیوز )انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا 5واں اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے اوول میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف5 میچوں پر مشتمل ایشز سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 185 رنز سے شکست دیکر دوبارہ انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ایشز کا 5واں ٹیسٹ میچ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ کینگروز یہ میچ اگر برابر کھیلتے ہیں تب بھی وہ ایشز کے فاتح قرار پائیں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے5واں ٹیسٹ جیتنا ضرور ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایشز سیریز کے 5ویںاور آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اسلئے آخری ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان5واں اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے اوول میں شروع ہوگا۔