اولمپک ہاکی کوالیفائر کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور ہالینڈ مدمقابل ہوں گے

122

لاہور(جسارت نیوز ) اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، کامیاب ٹیم 2020 اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔اکتوبر میں پاکستان کی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے ہوم اور اوے پر کھیلے گی، پہلے رائونڈ میچ 25سے 27اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ دوسرے رائونڈ کے میچ یکم سے تین نومبر تک ہوں گے، بھارت کا مقابلہ آسٹریا اور جرمنی، روس مدمقابل ہوں گے۔پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہاکی میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے امکان ہے کہ دونوں میچز ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔