فٹبال یورپین چیمپئن شپ کوالیفائرز جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو ہرا دیا

120

سان میرینو(جسارت نیوز )فٹبال یورپین چیمپئن شپ کوالیفائرز میں جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ نیدرلینڈز نے ایسٹونیا کو چار صفر کی شکست سے دوچار کیا۔دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال کے بڑے مقابلے جاری ہیں۔ یورپئن چیمپئن شپ کوالیفائنگ گروپ سی میں جرمنی اور شمالی آئرلینڈ کا میچ ہوا۔ پہلے ہاف میں سخت مقابلے کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔اس کی وجہ سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ دوسرے ہاف یعنی اڑتالیسویں منٹ خوبصورت گول سے جرمنی کو برتری ملی۔ جیت کے لیے پرجوش جرمن کھلاڑیوں نے اضافی منٹ میں ایک گول کر کے اسکور دو صفر کر دیا۔فاتح ٹیم کو شاندار کامیابی کا بڑا انعام مل گیا۔ گروپ میں حریف شمالی آئرلینڈ سے ٹاپ پوزیشن بھی چھین لی۔دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نیدرلینڈز اور ایسٹونیا آمنے سامنے آئیں۔ بیبل نے سترہویں اور پھر سینتالیسویں منٹ گول کیے۔ڈچ فاروڈ ڈیپے نے بھی دو بار بال کو جال میں ڈال کر ٹیم کو چار صفر سے فتح دلائی۔