حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سینئر صحافی اسلم خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف و سینئر صحافی اسلم خان کی ہمشیرہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفر ت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔