کراچی چیمبر کی کراچی کو وفاق کے زیر انتظام دینے کی تجویز کی مکمل حمایت

160

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری( کے سی سی آ ئی )نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی کوآ ئین کے آر ٹیکلA149کے تحت وفاق کے زیر انتظام دینے کی تجویز کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدرادریس میمن نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس کاملک کے مجموعی ریونیومیں 70 فیصد حصہ ہے لیکن وصول ہونے والے ریونیوکے تناسب سے اس عالمی شہرکی ترقیاتی سرگرمیوں کو محروم رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ شہرکی تاجروصنعتکار برادری کراچی کو وفاق کے زیر انتظام دینے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ اگرچہ تاخیرسے کیا لیکن کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لیے درست قدم اٹھایا ہے۔کراچی کووفاق کے زیر انتظام کرنے سے شہرکی صورتحال مزید بہترہو گی اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع ہونے کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی رفتار بھی تیز ہوسکے گی۔