کراچی میں آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کا وقت آ گیا‘ فروغ نسیم

130

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہاہے کہ کراچی میںآرٹیکل 149(4) کے نفاذ کا وقت آ گیا‘ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا وقت آ چکا اور میں اس کے نفاذ کے حق میں ہوں‘ یہ آرٹیکل گورنر راج کی بات نہیں کرتا بلکہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے اور اس آرٹیکل کے اطلاق سے کراچی کے انتظامی معاملات وفاق کے سپرد ہو جائیں گے۔