سونا فی تولہ 600روپے سستا ہوگیا

79

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں15ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 600روپے سستا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 1492 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی ،اسلام آباد ،الاہور ،پشاور، کوئٹہ ،فیصل آباد ،ملتان ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 87400 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی سے 74931 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے1090روپے ہو گئی۔