اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

98

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹربینک میںبدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.35روپے سے گھٹ کر156.27روپے اورقیمت فروخت 156.45 روپے سے گھٹ کر 156.37روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 156.20 روپے اور قیمت فروخت 156.70روپے برقرار رہی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 191 روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت 193 روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.40روپے سے بڑھ کر41.50روپے اور قیمت فروخت 41.70روپے سے بڑھ کر 41.80 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.40 روپے سے بڑھ کر42.50روپے اور قیمت فروخت 42.70روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہو گئی۔