منافع بخش کاروبار کے لیے اوبر کا 8 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

101

فرانس (کامرس ڈیسک )دنیا کے مختلف ممالک میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سروس کو منافع بخش بنانے کے لیے مصنوعات اور انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اپنے 8 فیصد عملے کو فارغ کر رہی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اوبر کے ملازمین کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور اب کارکردگی کے لیے اس میں کمی کا وقت آگیا ہے’۔اوبر کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم دوبارہ ٹریک پر واپس آنے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر رہے ہیں، جس میں عملے کی تعداد میں کمی بھی شامل ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارا عملہ اولین ترجیحات کے مطابق ہے۔