مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.8ارب روپے کے سودے

119

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,220 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 4.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,150 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.658 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 815.255 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 362.016 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 290.659 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 279.039 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 164.479 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 163.538 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 52.275 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 34.836 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 27.437 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.041 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.856 ملین روپے تھی۔