ڈالر 10 پیسے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

101

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے مزید گر گئی۔ا سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں روپیہ ایک مرتبہ امریکی کرنسی پر حاوی رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے تنزلی کے بعد 156.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف انٹر بینک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی، ملک بھر میں جس کے بعد امریکی کرنسی 156.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو روز پیر اور منگل کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں۔