تمباکومصنوعات کے تیارکنندگان کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات آج ہوگی

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تمباکو مصنوعات کی ٹریکنگ اورٹریسنگ نظام کے حوالہ سے تمباکومصنوعات کے تیارکنندگان اورچیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیوسید شبرزیدی کے درمیان ملاقات آج (جمعرات )کو ہوگی۔ایف بی آر نے تمباکو مصنوعات کی نگرانی کے لیے آئی ٹی کی بنیاد پر ٹریکنگ اورٹریسنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔اس نظام سے متعلق تمباکو کے تیارکنندگان کی رائے جانچنے کے لیے اجلاس طلب کیا گیاہے۔