سابق رکن قومی اسمبلی، سابق ضلع ناظم میرپورخاص پیر شفقت حسین شاہ جیلانی انتقال کرگئے

137

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جیلانی سلسلے کی معرف شخصیت سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے چھوٹے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم میرپورخاص پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کراچی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا جسد خاکی میرپورخاص لایا گیا، نماز جنازہ آج صبح دس بجے جیلانی ہائوس میں ادا اور تدفین تاج دھنی قبرستان میں کی جائے گی۔