راجن پور ، 15ستمبرسے خوشحالی سروے کا آغاز کیا جائیگا،ڈسٹرکٹ ہیڈ آپریشن ارشد بخاری

111

راجن پور (اے پی پی) ضلع راجن پور میں 15ستمبرسے خوشحالی سروے کا آغاز کیا جائیگا۔گھر گھر ہونے والے سروے میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ جس کے نتیجہ میں ان افراد کو صحت سہولت کارڈ جاری کیے جائیں گے اور انہیں وسیلہ تعلیم، وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق کا مستحق بھی قرار دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے 200 افراد کی خدمات حاصل کر لی گئیں ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ آپریشن ارشد بخاری نے ایک بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروے کے لیے ملتان، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویثر ن پر مشتمل جنوبی پنجاب کلسٹر جبکہ سرگودھا ،لاہور اور فیصل آباد ڈویثر ن پر مشتمل اپر پنجاب کلسٹر بنایا گیا ہے اور ان کے ضلعی ہیڈکوارٹر زبھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔