سرگودھا، ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے مسائل عوام کیلئے پریشانی کا با عث ہیں، خوا جہ عمران ہما یو ں

182

سلانوالی(اے پی پی) تا جرراہنما و جنرل سیکرٹر ی شو گر ڈیلر ز ایسوسی ایشن خوا جہ عمران ہما یو ں نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں ٹریفک کے حوا لہ سے بڑھتے ہو ئے مسائل تا جر و ں اور لوگوں کیلئے پریشانی کا با عث ہیں ضلع سرگودہا کی اہم شا ہر ات ا س و قت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی و جہ سے 10منٹ کے سفر ایک گھنٹے میں طے ہو تا ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ سرگودہا با ئی پا س سرگودہا لا ہو ر روڈ سمیت اہم شا ہر ا ت کی جنگی بنیادوں پر تعمیر ا ت کی جا ئے تا کہ لوگوں کو سفر کے حوا لہ سے پریشا نیوں سے نجا ت مل سکے اور حادثات کی شرح میںبھی کمی آ ئے ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے تا جر و ں کے ایک وفدسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع سرگود ہا میں ٹریفک کے بہائوکورواں دواں رکھنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقد اما ت کیے جا ئیں۔