واقعہ کربلا احیا اسلام کیلیے پیش خیمہ ثابت ہوا،حافظ شمشیر شاہد

113

لاہور (نمائندہ جسارت) جنرل سکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر شاہد نے کہا کہ شہادت امام حسین ؓ مسلمانوں کو باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے،شہادت حضرت حسین ؓ رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے ہر فرد کیلیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے،مسلما ن سیرت حضرت حسین ؓ پر عمل پیرا ہو کر موجودہ عالمی بحرانوں اور مظالم سے نجا ت حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ راولپنڈی کے زیر اہتما م جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سینتالیسویںیوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ عظمت کے کارناموں سے بھری ہوئی ہے اب وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ رخصت کے بجائے عظیمت کے راستے کو اپنائے ،جس طرح حضرت حسین ؓ نے یزید یوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی طرح آج مسلمانوں کو بھی دور حاضر کے یزیدیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ،واقعہ کربلا احیا اسلام کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوا،رہتی دنیا تک مسلمانوں کو معرکہ ء کربلا جیسے معرکوں کیلیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے کیونکہ ایسے ہی معرکات اسلام کی بقا کے ضامن ہیں ۔