امریکی جاسوس کئی برس پیوٹن کی رہایش گاہ میں ملازم رہا‘روسی حکام کی تصدیق

65

واشنگٹن؍ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی سی آئی اے کا مبینہ جاسوس صدر پیوٹن کی سرکاری رہایش گاہ میں ایک عرصے تک ملازم رہا۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے کے کریملن میں کام کرنے والے جاسوس کو روسی صدر کے قریبی حلقوں تک رسائی حاصل تھی۔