نائن الیون حملوں کو 18 سال بیت گئے‘ امریکا میں تقاریب

101

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کو 18 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ گیارہ ستمبر 2001 ء کو نیویارک میں ہونے والا حملہ امریکی تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا جاتا ہے، جس میں 3ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 2 بلند و بالا عمارتوں پر اغوا کیے گئے طیاروں سے ہونے والے حملوں کی یاد میں جائے وقوع پر تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر ٹرمپ نے شرکت کی۔