امریکا: گاڑیوں سے لدا جہاز الٹ گیا‘ عملے سمیت 24 افراد کو بچا لیا گیا

298
امریکی ریاست جارجیا میں مال بردار جہاز اُلٹنے کے بعد امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں
امریکی ریاست جارجیا میں مال بردار جہاز اُلٹنے کے بعد امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں

اٹلانٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا کے قریب ایک مال بردار جہاز الٹ گیا، جس میں پھنسے عملے کے 4 افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا۔خبررساں اداروں کے مطابق گولڈن رے نامی جہاز پر گاڑیاں لدی ہوئی تھیں، جو آگ لگنے کے باعث الٹ گیا۔ جہاز پر عملے کے 24 افراد سوار تھے، جن میں سے 20بچ گئے تھے،جب کہ باقی ماندہ 4افراد کو امریکی ساحلی محافظوں نے تلاش کے بعد بحفاظت نکال لیا۔