شمالی آئرلینڈ: رہایشی علاقے سے بم برآمد ‘پولیس کی گاڑیاں نذر آتش

119
شمالی آئرلینڈ میں ایک شخص پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو رہا ہے
شمالی آئرلینڈ میں ایک شخص پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو رہا ہے

بیلفاسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں نامعلوم افراد نے پیٹرول بموں کے ذریعے پولیس کی کئی گاڑیاں جلاڈالیں۔ لندن ڈیری شہر کے علاقے کریگان میں پولیس اسٹیشن کے قریب رہایشی علاقے سے دھماکا خیز مواد سے بھری ڈیوائس برآمد ہوئی، جس کے پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔ پولیس چیف سائمن بائرنے کے مطابق واقعات دہشت گرد کارروائیوں کا حصہ ہیں۔