شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ اقدام وعدہ خلافی نہیں‘ ٹرمپ

253
پیانگ یانگ: شمالی کوریائی رہنما میزائل لانچر کا معاینہ کررہے ہیں
پیانگ یانگ: شمالی کوریائی رہنما میزائل لانچر کا معاینہ کررہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرڈالا۔ جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مشرق کے کھلے سمندر کی جانب داغے گئے میزائل تجربے کے لانچنگ پیڈ کا معاینہ کیا۔ قبل ازیں شمالی کوریا 9بار میزائل تجربات کرچکا ہے۔ جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ 2 میزائل 330 کلو میٹر کے فاصلے تک داغے گئے۔ اُدھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے تجربات اس کے انسداد جوہری تجربات کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔ شمالی کوریا نے امریکاکو دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کردی ہے اور ساتھ میں میزائل تجربات بھی جاری ہیں۔