بہاماس میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

538
نساؤ: بہاماس میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کا منظر، چھوٹی تصویر ملبے سے لاشیں نکالنے کی ہے
نساؤ: بہاماس میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کا منظر، چھوٹی تصویر ملبے سے لاشیں نکالنے کی ہے

نساؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاہل کے کنارے واقع ریاست بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریان سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہو گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بہاماس میںگزشتہ ہفتے آنے والے طاقت ور طوفان کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی،جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ہزاروں متاثرین کو نیو پروویڈنس جزیرے اور امریکا منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے جرمنی اور ہالینڈ کی بحریہ کے اہلکار بہاماس پہنچ گئے ہیں۔ مقامی حکام اور امدادی ادارے وہاں خوراک اور رہایش کے عارضی انتظامات کے ساتھ وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔