عراقی صوبے صلاح الدین میں آپریشن داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک

93

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اتحادی فوج نے عراقی صوبے صلاح الدین کے جزیرے فانوس میں داعش کے ٹھکانے پر بمباری میں 36 ہزار کلو بارود پھونک دیا۔ آپریشن میں امریکی ائر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔اس دوران 15 داعشی جنگجو ہلاک اور9کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ داعشی شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔