نائیجیریا: مسلح افراد کے حملے میں 10 ہلاک‘ کئی گھر نذر آتش

95

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا۔ صوبہ ایبونی کے گورنر ڈیوڈ اماہی کے مطابق نگبو نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔ اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی اور حملہ آوروں نے مکانات کو نذرِ آتش کردیا۔ نائیجیریا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے حملوں کی وجہ سے بعض شہروں میں موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔