شام میں خانہ جنگی کے دوران 3987 فلسطینی پناہ گزین شہید

95

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی تنظیم ایکشن گروپ نے کہا ہے کہ مارچ 2011ء سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران اب تک 3ہزار 987 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوچکے ہیں۔ 1422 فلسطینیوں کی شہادت بمباری، ناکابندی اور براہ راست گولیاں مارنے کے نتیجے میں ہوئی۔ درعا شہر میں 263، خان الشیخ میں 202، حلب میں نیرب کیمپ میں 168، حسینیہ میں 124 اور متفرق مقامات پر 188 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔ اس دوران 604 فلسطینی پناہ گزینوں کی موت دوران حراست تشدد کے باعث ہوئی۔