سپر ہائی وے:یامین جوکھیو گوٹھ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

55

کراچی (پ ر) سپر ہائی وے یامین جوکھیو گوٹھ کی سڑکیں خستہ حال، قدیمی گوٹھ کی سڑکیں پکی ہونے سے محروم، ہر سال گوٹھ والے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں اورٹریکٹر سے راستہ بنواتے ہیں۔ یہ بات گوٹھ کے رہائشی پرویز نے جسارت کو فون کر کے بتائی۔ رہائشی نے بتایا کہ سپر ہائی وے یوسی 4 میں قدیمی گوٹھ یامین جوکھیو گوٹھ کی سڑکیں کئی عرصے سے خستہ حال پڑی ہیں، جگہ جگہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورآئے روز حادثے رونما ہوجاتے ہیں۔ بارشوں میں پانچ کلو میٹر کچا راستہ خراب ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایم این اے عبدالکریم جوکھیو اور ایم پی اے محمد ساجد جوکھیوکو کئی درخواستیں دی ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ منتخب نمائندے ووٹ لینے کیلیے الیکشن مہم میں صرف یہاں لوگوں سے ملتے ہیں اور منتخب ہوکر یہاں کا راستہ بھول جاتے ہیں۔