انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانی نتائج کااعلان آج ہوگا

95

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان آج جمعرات کو دوپہر دو بجے گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد (نزد فلائی اوور)کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔