الخدمت کے تحت 75مریضوں کے سفید موتیے کا مفت آپریشن

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت لانڈھی بابر مارکیٹ اور کورنگی کے ایریا میں فری آئی کیمپ میںرجسٹر کیے گئے سفید موتیا کے علاج کیلیے مریضوںکا آپریشن کیا گیا اور ان کی مفت سرجری کی گئی اور لینس بھی لگائے گئے ۔لانڈھی بابر مارکیٹ کے علاقے میں اب تک تقریباً 75 سے زائد سفید موتیا کے مریضوں کی مفت سرجری اور لینس لگائے گئے ہیں۔ الخدمت کے سابق یوسی ناظم اور جماعت اسلامی کے ناظم حلقہ بابر مارکیٹ ناصر حسن انصاری اورکے ایریا کے ناظم محمد کاشف نے کہا کہ الخدمت غریب اور مستحق افراد کی خدمت جاری رکھے گی اور لانڈھی ودیگر علاقوں میں سفید موتیا کے علاوہ اب جنرل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے علاج معالجے کیلیے کیمپ لگائے جائیں گے ۔