جامعہ اُردوکے 300اساتذہ کو 8ماہ سے تنخواہ نہیںدی گئی

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی فنون،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میںخدمات انجام دینے والے300سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ 8ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔تنخواہ نہ ملنے کے باعث اساتذہ نے تدریسی عمل معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں35سے زائد شعبہ جات میں تدریسی عمل میں خدمات انجام دینے والے 300سے زائدکنٹریکٹ اساتذہ کو ماہ جنوری سے تاحال مشاھرے سے محروم ہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اس طرح کی صورتحال اس سے قبل2017میں پیش آئی تھی۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بڑی وجہ وائس چانسلر کی عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے۔ ایک ٹیچر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ وفاقی جامعہ اردو کے کنٹریکٹ اساتذہ جنوری سے تنخواہوںسے محروم ہیں۔جب ہم انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہیں تو ہمیں کا جاتا ہے کہ وی سی صاحب دستخط نہیںکررہے ہیںتوکبھی اسلام آبا د سے ٹیم آئی ہوئی ہے اور آڈٹ چل رہاہے اورآخری کہانی یہ سنائی دی جارہی تھی کہ یونیورسٹی کے پاس پیسے نہیںہیں سوال یہ ہے کہ اگر یونیورسٹی کے پاس پیسے نہیںتو دو ماہ قبل مستقل ملازمین کوتنخواہیںبشمول غیر تدریسی عملے کوعیدی کے نام پر خطیر ر قم سے کیوںنوازا گیاتھا؟ ان کا مزید کہا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے2013کے سلیکشن بورڈ کی کاروائی تاحال مکمل نہیں کی ہے۔ 2017 کیاشتہار پر بھی تاحال کاروائی کا آغاز ہی نہیں کیا گیا ہے۔