کربلاکے عظیم سپوتوںنے حق و صداقت کاعلم بلندکردیا،اشرف قادری

142

کراچی(پ ر)قادری اینڈ قریشی فائونڈیشن کے بانی چیئر مین محمد اشرف قادری نے شہداء کربلا منقبت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے ان عظیم سپوتوں میں دین متین کے دامن کو مضبوطی سے تھاما اور حق و صداقت کا علم بلند کیا۔امام عالی مقام نے اپنی جان کی پروا نہیںکی، یزید کے ظلم و نا انصافی،غیر شرعی اقدامات اور نظام خلافت کو سلطنت اور بادشاہات میں تبدیل کرنے کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔