کے یو جے دستور کے زیراہتمام صحافیوں کے لیے دعوت حلیم

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے دعوت حلیم میں صحافیوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجربرادری، علم و ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی،دعوت حلیم میں صحا فیوں سمیت تمام مکتب فکر کے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کر نااور صحافیوں کے لیے اچھی تقریبات کا انعقاد لائق تحسین ہے، ایسی سرگرمیاں شہر میں جاری ر ہنی چاہییں،ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت حلیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔10محرم الحرام 10ستمبربروزمنگل گلشن اقبال فاران کلب میں منعقد ہو نے والی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روایتی دعوت حلیم میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن،جنرل سیکرٹر ی محمدعارف خان،نا ئب صدور محمد رضوان بھٹی، شمس کیریو اوراراکین مجلس عاملہ سمیت دیگر نے کیا۔کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری محمد عارف خان نے دعوت حلیم کے موقعے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی چھانٹیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جا نب سے دعوت حلیم میں شریک مہمانوں میں جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن،بحالی کمیٹی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار،ڈی ایم سی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹر ی اطلاعات سید زاہد عسکری،پاک سر زمین پارٹی کے رہنما حفیظ الدین، پاکستان فیڈ رل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل سید سہیل افضل، اسسٹنٹ سیکرٹر ی جنرل شعیب احمد، کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر،جو ائنٹ سیکرٹر ی حنیف اکبر، اراکین مجلس عاملہ،کر اچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان،ڈائریکٹرمیڈیا رضوان حیدر ، سینئر صحافی و ایڈیٹرجنگ لندن ہمایوں عزیز،چیف ایڈیٹرروزنامہ جسارت اطہرہاشمی، ایڈیٹر جسارت مظفر اعجاز،ڈپٹی ایڈ یٹر روزنامہ امت کراچی امجد ارشاد چودھری، راشد عزیز،ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ جسارت مسعود انور اور چیف رپورٹر روزنامہ جسارت واجد حسین انصاری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور خواتین صحافیوں کی بڑی تعدادشامل تھی۔دعوت حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے کے طا رق ابو الحسن اور جنرل سیکرٹری محمد عارف خان نے شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔