کلفٹن میں4مسلح ڈاکوئوں نے سینیٹری کی دکان لوٹ لی

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 2خیابان جامی کا علاقہ ڈکیت گروہ کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا۔ گزری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 2خیابان جامی پر ملک ٹریڈر ز نامی پی وی سی پائپ اور سینیٹر ی کی دکان کو شام 7 بجے 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے لوٹ لیا ڈکیت گروہ نے مذکورہ دکان کے کائونٹر سے 86 ہزار روپے کیش لوٹ لیا جبکہ دکان میں موجود 4افراد سے لیے گے موبائل واپس کردیے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ کی جانب سے شام کے اوقات میں ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول ہے جبکہ ڈکیت گروہ اس بات سے باخوبی واقف ہے ڈیفنس فیز 2 خیابان جامی کے علاقے میں سناٹا ہوتا ہے اور گشت پر مامور پولیس موبائل بھی ماسٹر جوس یا A-one اسنیک کے سامنے کھڑی ہوکر پیدا گیری کرتی ہے علاقے میں پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مختلف دکاندار لٹتے رہتے ہیں اور اپنی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ کو گزری تھانے کے بعض اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 2 خیابان جامی پر بہت سے بینک اور دیگر نامی گرامی برانڈز موجود ہے اور یومیہ کروڑوں روپے کی لین دین ہوتی ہیں تاہم گزری پولیس کی جانب سے ڈکیت گروہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث کاروباری شخصیات خوف میں مبتلاہیں۔