نیپافلائی اوور پر رینجرز کی موبائل کوحادثہ،8اہلکارزخمی

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیپا چورنگی فلائی اوور پر رینجرز موبائل نمبر 912434 حادثے کا شکار ہو گئی جس میں8 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ رینجرز اہلکار دس محرم کی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔