گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 19 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

154

اسلام آباد (صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات حکومت کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست پر 9 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ گزشتہ ہفتے وفاق کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔یاد رہے کہ صنعت کاروں کو اربوں روپے کی معافی کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کی وہ اس معاملے میں عدالت عظمی سے رجوع کریں ، جس پر وفاقی حکومت نے عرصہ دراز سے زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔